Surprise Me!

’ہم سے مطالبہ کرنے کے بجائے بھاجپا خود دس برسوں کا رپورٹ کارڈ پیش کرے‘

2025-10-09 3 Dailymotion

<p>سرینگر: جموں کشمیر کی وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے بھاجپا لیڈر سنیل شرما کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انکی حکومت نے کئی سنگ میل طے کیے ہیں۔</p><p>وزیر صحت نے بھاجپا لیڈر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس (این سی) سے رپورٹ کارڈ مانگنے سے قبل بھاجپا خود کی دس سالہ حکمرانی کا رپورٹ کارڈ عوام کے سامنے پیش کرے۔ ایتو کا یہ بیان سنیل شرما، جو بی جے پی جموں کشمیر یونٹ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر ہے، کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے این سی حکومت سے ریاستی درجہ کی بحالی کا مطالبہ کرنے کے بجائے اپنی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے پیش کرنے کو کہا تھا۔</p><p>سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سکینہ نے کہا: ’’بے شمار رکاوٹوں اور چیلنجز کے باوجود نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت نے گزشتہ ایک سال میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے اور متعدد اہم سنگ میل بھی عبور کیے ہیں۔‘‘</p>

Buy Now on CodeCanyon